15 جون کی نصف شب پٹرول 8 اور ڈیزل 27 روپے لٹر مہنگا ہوسکتا ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں 15 اور 16 جون کی درمیانی شب 12 بجے کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔
امکان ہے کہ اوگرا کی مشاورت سے وفاقی وزارت خزانہ وزیراعظم شہباز شریف کو 15 جون کو پٹرولیم کی فی لیٹر قیمت میں 8روپے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 27 روپے اضافے کی سمری تجویز پیش کرے گی۔