کراچی (قدرت روزنامہ)دعا زہرہ کی والدہ نے سندھ ہائیکورٹ کے چیمبر میں بیٹی سے ملاقات کے بعد اہم انکشاف کیا ہے . سندھ ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر آج عدالتی ہدایت پر دعا زہرہ کی والدین سے چیمبر میں ملاقات کرائی گئی .
ملاقات ختم ہوجانے کے بعد دعا زہرہ کی والدہ نے انکشاف کیا کہ میری بیٹی نے ملاقات میں بتایا ہے کہ میں گھر جانا چاہتی ہوں . والدہ نے دعویٰ کیا کہ دعا نے ملاقات میں کہا ہے کہ میں اپنا بیان عدالت میں دوں گی گھر جانا ہے .
دعا زہرہ کی والدہ نے شکوہ کیا کہ پولیس نے میری بیٹی کو عدالت میں پیش نہیں کیا شیلٹر ہوم واپس لے گئی . واضح رہے کہ دعا زہرہ کی والدہ زار و قطار روتے ہوئے عدالت میں بےہوش بھی ہوگئیں .