اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعظم اور سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کا الیکشن سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا .
اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی گئی، اپیل میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی .
دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا سنگل اور ڈویژن بینچ کا فیصلہ قانون و حقائق کے منافی ہے، ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ کے ڈپٹی اسپیکر رولنگ فیصلہ میں طے پیرامیٹرز کے برعکس ہے .
درخواستگزار کے مطابق یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ الیکشن میں سب سے زیادہ ووٹ لیے جبکہ یوسف رضا گیلانی کے 7 ووٹوں کو غلط مسترد کیا گیا، پریزائڈنگ آفیسر نے بدنیتی سے سات ووٹر مسترد کیے . استدعا کی گئی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے .