لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور ہاٸی کورٹ نے دعا زہرا کی ساس کو ہراساں کرنے سے متعلق والد مہدی کاظمی کی درخواست پر اعتراض عائد کردیا .
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں دعا زہرا کی ساس کو ہراساں کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، جس میں عدالت نے دعا زہرا کے والد کی جانب سے ظہیرکی والدہ کی درخواست مسترد کرنے کی درخواست پر اعتراض عائد کردیا .
رجسٹرارآفس نے سندھ ہائیکورٹ کے احکامات کی کاپی درخواست کیساتھ لگانے اور دعا زہرا کو ذاتی حیثیت میں لاہور ہائیکورٹ پیش کرنے کے آرڈر کی نقل بھی پیش کرنے کی ہدایت کردی .
مہدی علی کاظمی نے ظہیرکی والدہ کی درخواست مسترد کرنے کی درخواست دائرکی تھی ، جس میں کہا تھا کہ بیٹی کو سندھ ہائیکورٹ میں پیش کردیاگیا ہے اور لاہور ہائی کورٹ کی درخواست اب غیرفعال ہوچکی ہے، بیٹی کو اب لاہورہائی کورٹ میں پیش کرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا .
دعا زہرا کے والد نے استدعا کی تھی کہ ان کی بیٹی کی ساس ہونے کا دعویٰ کرنے والی خاتون کی زیرسماعت درخواست غیر موثر ہونے پر مسترد کی جائے . خیال رہے دعا زہرا کی ساس کی پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے کی درخواست زیرسماعت ہے .