ڈالر کی قدر 185 روپے تک گر سکتی ہے، بلوم برگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی جریدے بلوم برگ کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر185 روپے تک گر سکتی ہے۔بلوم برگ نے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف بیل آؤٹ پروگرام کی شرائط پوری کر لے گا، فنڈ معاہدہ روپے کی واپسی کا راستہ بنائے گا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں آج ڈالر کی قدر میں 3 روپے8 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اب سے کچھ دیر پہلے تک انٹر بینک میں ڈالر 199 روپے 75 پیسے کی سطح پر موجود ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈالر انٹر بینک میں مزید 1.60 روپے تک اور اوپن مارکیٹ میں 2 روپے مہنگا ہو کر 202 روپے کی حد بھی عبور کر گیا تھا جبکہ یورو اور پاؤنڈ کی قیمت بھی 1.50 روپے بڑھ گئی تھی۔