ڈالر کی قدر 185 روپے تک گر سکتی ہے، بلوم برگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی جریدے بلوم برگ کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر185 روپے تک گر سکتی ہے . بلوم برگ نے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف بیل آؤٹ پروگرام کی شرائط پوری کر لے گا، فنڈ معاہدہ روپے کی واپسی کا راستہ بنائے گا .

دوسری جانب انٹر بینک میں آج ڈالر کی قدر میں 3 روپے8 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اب سے کچھ دیر پہلے تک انٹر بینک میں ڈالر 199 روپے 75 پیسے کی سطح پر موجود ہے .
واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈالر انٹر بینک میں مزید 1.60 روپے تک اور اوپن مارکیٹ میں 2 روپے مہنگا ہو کر 202 روپے کی حد بھی عبور کر گیا تھا جبکہ یورو اور پاؤنڈ کی قیمت بھی 1.50 روپے بڑھ گئی تھی .

. .

متعلقہ خبریں