مہنگائی کا طوفان نہ تھم سکا، گھی کی قیمتوں میں فی کلو مزید اضافہ کر دیا گیا، عوام رُل گئی
لاہور (قدرت روزنامہ) مہنگائی کی چکے میں پسے عوام کیلئے ایک اور بری خبر ہے کہ درجہ اول کے گھی کی قیمتوں میں 24 روپے فی کلو جبکہ درجہ دوم کے گھی کی قیمت میں 14 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق درجہ اول گھی ہول سیل میں 20 روپےمہنگا کر دیا گیا ہے جس کے بعد ہول سیل قیمت 566 روپے جبکہ پرچون میں 24 روپے مہنگاہو کر 570 روپے کا ہو گیا ہے ۔ اسی طرح درجہ دوم گھی 14 روپےمہنگا ہو کر فی کلوقیمت 550 روپے ہو گئی ہے ۔