لاکھوں روپے کا تھا یا پھر کروڑوں ۔۔ ریحام خان نے عمران خان سے حق مہر میں کیا لکھوایا تھا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ریحام خان یہ وہ نام ہے جنہیں زیادہ تر پاکستانی عمران خان کی سابقہ اہلیہ کے طور پر جانتے ہیں اور یہ سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک نظر آتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اب ان کا ایک ٹویٹ ہر جگہ وائرل ہو رہا ہے۔
جس میں ایک صارف ان سے یہ سوال پوچھ رہا ہے کہ عمران خان نے آپ کے حق مہر میں کیا لکھا تھا؟؟ دیا بھی تھا یا نہیں؟ اس سوال کے جواب میں ریحام خان نے کہا کہ میں نے کچھ نہیں لکھوایا تھا اور نہ ہی کچھ لیا۔


یاد رہے کہ ریحام خان کی عمران خان سے دوسری شادی ہوئی تھی جبکہ اس شادی کی تصدیق جنوری 2015 میں ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ ریحام خان اب گزشتہ پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی سے کچھ زیادہ خوش نہیں تھیں اور جب تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو اس وقت یہ کافی خوش بھی تھیں اور اسی سلسلے میں انہوں کئی مرتبہ اپنی خوشی کا اظہار بھی کیا۔