کترینہ کیف کی طرح خاموشی سے شادی کرنا چاہتی ہوں، درفشاں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبزانڈسٹری کی نامور اداکارہ درِفشاں سلیم بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کیطرح شادی کرنے کی خواہشمند نکلیں۔
پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ در فشاں نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران بتایاکہ وہ چاہتی ہیں ان کی شادی بھی کترینہ کیف کی طرح خاموشی سے ہو، وکی اور کترینہ کے رشتے کے بارے میں بھی آخر وقت تک کسی کو نہیں پتا تھا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Hammad Shoaib (@hammadshoaib1)


اس خواہش کے حوالے سے انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال سے شادی سے پہلے ملاقاتیں کرنا ایک عارضی چیز ہوتی ہے، نکاح کی اپنی خوبصورتی ہے، آپ اپنا رشتہ پکا کریں، فیملی کو ملوائیں پھر چاہے ملنا جلنا شروع کردیں۔
در فشاں نے مزید کہا کہ میں کوشش کروں گی کہ کسی بھی شخص کے ساتھ ڈیٹ نہ کروں اور سیدھا سیدھا نکاح کروں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Durefishan Saleem (@durefishans)