معروف یوٹیوبر جنید اکرم نے زید علی کو کیا مشورہ دے ڈالا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جنید اکرم پاکستان کے مشہور یوٹیوبر ہیں جو کہ گنجی سویگ کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں وہ یوٹیوب پر اپنی ویڈیو میں نہ صرف معاشرے کے مسائل پر بات کرتے ہیں بلکہ پاکستان کی معروف شخصیات کو بھی اپنے پروگرام میں مدعو کرکے ان کی زندگی اور کامیاب سفر کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرتے ہیں ان کی پروگرام نوجوانوں میں بے حد مقبول ہیں یہی وجہ ہے کہ جنید اکرم اپنے پروگرام میں نوجوانوں کام کو بھی سراہتے ہیں بلکہ ان کی کیریئر کے حوالے سے رہنمائی بھی کرتے ہیں۔

27 2 1 300x161

حال ہی میں جنید اکرم نجی چینل کے ایک پروگرام میں مدعو کئے گئے جہاں انہوں نے ذاتی زندگی کے حوالے اپنی رائے کا اظہارکیا۔

27 3 1 300x169

پروگرام کے ایک سیگمینٹ میں میزبان کی جانب سے کسی شخصیت کے بارے میں رائے دینا تھی توجنید اکرم کے پاس زید علی کا نام آیا تو انہوں زید علی کی تعریف کرتے ہوئے کہا وہ بہت اچھے آدمی ہیں لیکن وہ اپنے ہر انٹرویومیں یہ کہنا چھوڑ دیں ان کی بیوی ان سے بڑی ہیں جنید کا مزید یہ کہنا تھا کہ ان کی بیوی بھی ان سے بڑی ہیں لیکن شادی ہوگئی تو یہ بار بار نہ کہیں۔