معروف یوٹیوبر جنید اکرم نے زید علی کو کیا مشورہ دے ڈالا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جنید اکرم پاکستان کے مشہور یوٹیوبر ہیں جو کہ گنجی سویگ کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں وہ یوٹیوب پر اپنی ویڈیو میں نہ صرف معاشرے کے مسائل پر بات کرتے ہیں بلکہ پاکستان کی معروف شخصیات کو بھی اپنے پروگرام میں مدعو کرکے ان کی زندگی اور کامیاب سفر کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرتے ہیں ان کی پروگرام نوجوانوں میں بے حد مقبول ہیں یہی وجہ ہے کہ جنید اکرم اپنے پروگرام میں نوجوانوں کام کو بھی سراہتے ہیں بلکہ ان کی کیریئر کے حوالے سے رہنمائی بھی کرتے ہیں .

حال ہی میں جنید اکرم نجی چینل کے ایک پروگرام میں مدعو کئے گئے جہاں انہوں نے ذاتی زندگی کے حوالے اپنی رائے کا اظہارکیا .

پروگرام کے ایک سیگمینٹ میں میزبان کی جانب سے کسی شخصیت کے بارے میں رائے دینا تھی توجنید اکرم کے پاس زید علی کا نام آیا تو انہوں زید علی کی تعریف کرتے ہوئے کہا وہ بہت اچھے آدمی ہیں لیکن وہ اپنے ہر انٹرویومیں یہ کہنا چھوڑ دیں ان کی بیوی ان سے بڑی ہیں جنید کا مزید یہ کہنا تھا کہ ان کی بیوی بھی ان سے بڑی ہیں لیکن شادی ہوگئی تو یہ بار بار نہ کہیں .

. .

متعلقہ خبریں