عدنان صدیقی کی امریکا میں اذان دیتے ہوئے ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کے مقبول ترین ورسٹائل اداکار عدنان صدیقی کی اذان دیتے ہوئے حالیہ وائرل ویڈیو نے ان کے مداحوں کے دل گرما دیے۔
شوبز کے نامور ستارے عدنان صدیقی کی امریکا میں اذان دینے کی اس خوبصورت ویڈیو کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین عش عش کرتے نظر آرہے ہیں۔لیجنڈری اداکار عدنان صدیقی کی اس ویڈیو پر صارفین ان کے لیے دل کھول تبصرے کر رہے ہیں۔

ویڈیو دیکھیں:

عدنان صدیقی کی اذان دینے کی ویڈیو وہاں موجود کسی فرد نے بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ وہ جائے نماز پر کھڑے مہذب انداز میں نہایت ادب کے ساتھ اذان دے رہے ہیں۔