2 ماہ میں شہباز شریف کی مصنوعی شہرت بے نقاب ہوئی، اسد عمر
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ اشتہاری مہم کے ذریعے قائم شہباز شریف کی مصنوعی شہرت بے نقاب ہوئی ہے۔
اسد عمر نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا ہے۔
جس پنجاب سپیڈ سے شہباز شریف کی اشتہاری مہم کے ذریعے بنائی گئی مصنوعی شہرت پچھلے دو ماہ میں بے نقاب ہوئی ہے، اتنی تیزی سے تو شاہد آفریدی سنچری نہیں بناتا تھا #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
— Asad Umar (@Asad_Umar) June 8, 2022
اسد عمر کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ ’جس اسپیڈ سے شہباز شریف کی مصنوعی شہرت بے نقاب ہوئی، اتنی تیزی سے شاہد آفریدی سنچری بھی نہیں بناتا تھا۔‘