ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے .
ترجمان چھیپا نے بھی عامر لیاقت حسین کے انتقال کی تصدیق کر دی .

عامر لیاقت حسین کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث گھر سے ایمبولینس کے ذریعے آغا خان ہسپتال منتقل کیا گیا تھا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے .
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق گھر کے ملازم کا کہنا ہے کہ جنریٹر عامر لیاقت کے کمرے میں موجود تھا ، عامر لیاقت کی طبیعت صبح سے خراب ہو گئی تھی ، عامر لیاقت بیہوش ہو گئے تھے .
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ عامر لیاقت کے گھر میں دھواں بھرا ہوا تھا .

. .

متعلقہ خبریں