مریم نواز بلڈ کینسر کی شکار لڑکی کا علاج کروائیں گی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بلڈ کینسر کی شکار لڑکی کی جانب اپنی توجہ مرکوز کرلی۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک نجی ٹی وی چینل کے صحافی نے بلڈ کینسر کی شکار لڑکی کی ویڈیو شیئر کی تھی۔


صحافی نے اپنے ٹوئٹ میں مریم نواز اور وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’بہت مجبور فیملی ہے، 16 سالہ بچی بلڈ کینسر سے ماں باپ کے سامنے سِسَک رہی ہے، حکومت کے لیے کوئی بڑی بات نہیں، ان کی مدد کی جائے، ایک زندگی بچ سکتی ہے۔‘
اس ٹوئٹ پر فوری ردّعمل دیتے ہوئے مریم نواز نے بچی کے اہلخانہ سے رابطے کے لیے کوئی نمبر شیئر کرنے کی اپیل کی۔مریم نواز کے ردّعمل پر صحافی نے بچی کے والد کا نام اور فون نمبر اُنہیں بھیج دیا تھا اور ساتھ ہی شکریہ بھی ادا کیا۔