صبور علی اور علی انصاری ’وائٹننگ ڈرپ‘ لگوانے پر تنقید کی زد میں
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی فنکار جوڑی، صبور علی اور علی انصاری رنگ گورا کرنے کے لیے ’وائٹننگ ڈرپ‘ لگوانے پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے تنقید کی زد میں ہیں۔
اداکارہ صبور علی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر گزشتہ روز ایک اسٹوری شیئر کی، اس پر کیپشن دیتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’اس ہفتے ہونے والی بہترین چیز۔‘
اداکارہ کو اس اسٹوری میں ایک ڈرپ لگواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
View this post on Instagram
دوسری جانب سوشل میڈیا پر اس جوڑے کی ایک ساتھ ایک اور تصویر وائرل ہوئی، اس تصویر میں اس جوڑی کو ایک ساتھ یہ ڈرپ لگواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے صبور اور علی کو گورے ہونے کے لیے یہ ڈرپ لگوانے پر خوب آڑے ہاتھوں لیا گیا۔
انٹرنیٹ صارفین نے ناصرف اس پوسٹ پر فنکاروں کی ظاہری شکل و صورت پر تنقیدی تبصرے کیے بلکہ ساتھ میں اُنہیں گورے ہونے کا کلچر اپنانے پر بھی خوب سنائی۔
دوسری جانب اگر اس ڈرپ برینڈ کے سوشل میڈیا پیج کو دیکھا جائے تو یہ ڈرپ ’وائٹننگ‘ نہیں بلکہ وٹامنز کی کمی پوری کرنے کے لیے لگائی جاتی ہے جسے آج تک متعدد فنکار لگوا چکے ہیں۔