پاکستان

لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرنا ہے، شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کو ملک میں بجلی کی تازہ ترین صورتحال پر آج صبح بریفنگ دی گئی اور ملک میں لوڈشیڈنگ کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا گیام وزیر اعظم نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرنا ہے۔
وزارت توانائی کے حکام نے وزیراعظم کو بتایا کہ ملک میں بجلی کی طلب اور کھپت کے تازہ ترین اعداد و شمار حاصل کیے ہیں۔بریفنگ کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف فیڈرز پر بجلی کی ترسیل کی صورتحال دریافت کی۔وزیراعظم نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرنا ہے، عوامی مشکلات کو کم ہونا چاہیے۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ اور توانائی کی صورتحال پر اجلاس بلالئے ہیں، حکومتی معاشی اور توانائی ٹیم کو حکام نے وزیراعظم ہاؤس طلب کرلیا ہے۔وزیراعظم کو بجٹ کے اعداد و شمار پر بریفنگ دی جائے گی، بجٹ میں تنخواہوں میں اضافہ، مراعات، ٹیکسز سمیت مہنگائی کنٹرول پر مشاورت ہوگی۔
اجلاس میں وزیراعظم کو بجلی کی لوڈشیڈنگ کی صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا، پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔اجلاس میں وزیر خزانہ، وزیر توانائی سمیت دیگر حکام شریک ہوں گے۔

متعلقہ خبریں