ملک مقصود کی میت 11 جون کو پاکستان بھیجی جائیگی، سفارتی ذرائع
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی میں انتقال کر جانے والے پاکستانی ملک مقصود کی میت 11 جون کو پاکستان بھیجی جائے گی۔سفارتی ذرائع نے بتایا کہ قومی ایئر لائن میں میت لے جانے کی بکنگ کرادی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق میت کے ساتھ ملک مقصود کے کزن ملک عثمان کی بھی روانگی کا امکان ہے۔واضح رہے کہ دبئی پولیس کی جانب سے ملک مقصود احمد کے جاری کیے گئے ڈیتھ سرٹیفیکیٹ کے مطابق موت طبی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ڈیٹھ سرٹیفکیٹ اسی مقصود چپراسی کا ہے جس کا نام وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کے چالان میں بھی استعمال ہوا ہے۔پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دبئی میں انتقال کر جانے والے ملک مقصود احمد ہی اصل میں مقصود چپڑاسی ہیں۔