اداکارہ ایشا گپتا نے بالی ووڈ کے حوالے سے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ وماڈل ایشا گپتا نے بھارتی فلمی نگری کے حوالے سے انکشافات کرکے نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشا گپتا نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ فلمی کیریئر کے آغاز میں مجھے اپنی ناک کی سرجری کروانے کو کہا گیا لیکن میں نے کہا کہ میری ناک گول ہے اور ایسے ہی ٹھیک ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ نے بتایاکہ خوبصورت نظر آنے کے لیے انجکشن لگوانے کے مشورے ملے اور کئی بار تو میں ان باتوں میں بھی آگئی، معلوم کرنے پر پتا چلا کہ اس طرح کے انجکشن کی قیمت 9000 روپے ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Esha Gupta (@egupta)


انہوں نے کہا کہ جس نے بھی مشورہ دیا اس کا نام نہیں لوں گی لیکن آپ کو ہماری بہت سی اداکارائیں ملیں گی جن کا رنگ گورا ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Esha Gupta (@egupta)


ایشا گپتا نے بھارتی فلمی نگری میں گوری رنگت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اداکاروں پر خوبصورت نظر آنے کا بہت زیادہ دباؤ ہوتا ہے، میں کبھی نہیں چاؤں گی کہ میری بیٹی اداکار بنے ورنہ اسے چھوٹی عمر سے ہی خوبصورت نظر آنے کے دباؤ کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ایشا گپتا نے مزید کہاکہ وہ اپنی زندگی عام لوگوں کی طرح نہیں گزار سکے گی، میں چاہتی ہوں کہ وہ ایک کھلاڑی بن جائے، اسے زیادہ پڑھائی بھی نہیں کرنی پڑے۔