برٹنی اسپیئرز اور سیم اصغری نے باضابطہ طور پر شادی کر لی

لاس اینجلس(قدرت روزنامہ) امریکی گلوکارہ و اداکارہ برٹنی اسپیئرز اور اداکار سیم اصغری نے گزشتہ روز لاس اینجلس میں باضابطہ طور پر شادی کر لی جس میں ان کے قریبی دوستوں نے شرکت کی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق برٹنی اسپیئرز اور سیم اصغری باضابطہ طور پر شا دی کے بندھن میں بند ھ گئے ہیں، جوڑے نے لاس اینجلس میں شادی کی ایک خصوصی تقریب منعقد کی جس میں جوڑے کے تقریباً 60 قریبی مہمانوں نے شرکت کی۔
مہمانوں میں انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ان کے قریبی دوست جیسے پیرس ہلٹن، میڈونا اور دیگر شامل تھے۔برٹنی نے اپنے خاص دن پر معروف ڈیزائنر ورساسی کا تیار کردہ سفید گاؤن پہنا جبکہ سیم اصغری نے کالا 3 پیس سوٹ پہن رکھا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برٹنی کی شادی کی تقریب میں ان کے بیٹے شان پریسٹن اور جےڈن جیمز موجود نے شرکت نہیں کی جبکہ ان کے سابق شوہر جیسن الیگزینڈر شادی کے عین موقع پر پہنچ کر ہنگامہ آرائی کی اور برٹنی کی شادی رکوانے کی کوشش کی جس پر پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔