پرویز مشرف کی حالت تشویشناک نہیں ہے، ترجمان اے پی ایم ایل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آل پاکستان مسلم لیگ نے پارٹی سربراہ سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف کی طبیعت ناسازی کی تصدیق اور تشویشناک حالت کی تردید کردی ہے . سابق صدر کے خاندانی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ پرویز مشرف دبئی کے اسپتال میں داخل ہیں اور ان کی اہلیہ سابق صدر کے ساتھ موجود ہیں جبکہ .

ڈاکٹرز معمول کے مطابق ان کا چیک اپ کررہے ہیں .
انہوں نے بتایا کہ ان کے پھیپڑوں میں تکلیف ہے جس کی ان کو سانس لینے میں مشکلات آتی رہتی ہیں، اس مسئلے کے سبب وہ دو مرتبہ ماضی میں آئی سی یو میں جاچکے ہیں تاہم اس وقت ان کی طبعیت بہتری کی طرف گامزن ہے .
ان کا کہنا تھا کہ وہ آئی سی یو یا وینٹی لیٹر پر نہیں ہیں، طبعیت میں خرابی کی وجہ سے سابق صدر انتہائی کمزوی محسوس کررہے ہیں .
اس حوالے سے رابطہ کرنے پر سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے قریبی ساتھی ڈاکٹر محمد امجد نے بتایا کہ پرویز مشرف کے انتقال کی اطلاع غلط ہے، پرویز مشرف علیل اور زیر علاج ہیں اور وہ وینٹ پر بھی نہیں ہیں .
علاوہ ازیں آل پاکستان مسلم لیگ کے ترجمان نے پرویز مشرف کی طبیعت ناسازی کی تصدیق اور حالت تشویشناک ہونے کی تردید کی ہے . واضح رہے کہ جنرل (ر) پرویز مشرف طویل عرصے سے اپنی اہلیہ کے ساتھ دبئی میں مقیم ہیں اور وہیں اُن کی والدہ کا بھی انتقال ہوا ہے .

. .

متعلقہ خبریں