پرویز مشرف کی حالت تشویشناک نہیں ہے، ترجمان اے پی ایم ایل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آل پاکستان مسلم لیگ نے پارٹی سربراہ سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف کی طبیعت ناسازی کی تصدیق اور تشویشناک حالت کی تردید کردی ہے۔سابق صدر کے خاندانی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ پرویز مشرف دبئی کے اسپتال میں داخل ہیں اور ان کی اہلیہ سابق صدر کے ساتھ موجود ہیں جبکہ ۔ڈاکٹرز معمول کے مطابق ان کا چیک اپ کررہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے پھیپڑوں میں تکلیف ہے جس کی ان کو سانس لینے میں مشکلات آتی رہتی ہیں، اس مسئلے کے سبب وہ دو مرتبہ ماضی میں آئی سی یو میں جاچکے ہیں تاہم اس وقت ان کی طبعیت بہتری کی طرف گامزن ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ آئی سی یو یا وینٹی لیٹر پر نہیں ہیں، طبعیت میں خرابی کی وجہ سے سابق صدر انتہائی کمزوی محسوس کررہے ہیں۔
اس حوالے سے رابطہ کرنے پر سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے قریبی ساتھی ڈاکٹر محمد امجد نے بتایا کہ پرویز مشرف کے انتقال کی اطلاع غلط ہے، پرویز مشرف علیل اور زیر علاج ہیں اور وہ وینٹ پر بھی نہیں ہیں۔
علاوہ ازیں آل پاکستان مسلم لیگ کے ترجمان نے پرویز مشرف کی طبیعت ناسازی کی تصدیق اور حالت تشویشناک ہونے کی تردید کی ہے۔ واضح رہے کہ جنرل (ر) پرویز مشرف طویل عرصے سے اپنی اہلیہ کے ساتھ دبئی میں مقیم ہیں اور وہیں اُن کی والدہ کا بھی انتقال ہوا ہے۔

Recent Posts

سکولوں میں 9 مئی کو یوم سیاہ منانے کا نوٹیفیکیشن جاری

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)راولپنڈی کےتعلیمی اداروں میں 9 مئی کو یوم سیاہ کے طور پرمنانے کانوٹیفیکیشن جاری…

3 mins ago

مجھے انہوں نےپارٹی سے نکالا جنہیں ہم پارٹی میں لائے تھے: علی زیدی

کراچی(قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا ہے کہ مجھے میرے دوستوں نے دستخط…

9 mins ago

پنجاب میں رواں سال بلدیاتی انتخابات ہونگے،( ن) لیگ اور پیپلزپارٹی میں معاہدہ

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن ) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مابین پنجاب میں بلدیاتی…

17 mins ago

آئی پی پیز کو ادائیگیوں کا بوجھ 1800 ارب روپے تک پہنچ گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کو ادائیگیوں کا بوجھ 1800 ارب روپے…

24 mins ago

کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی سی ایل کی جانب سے ٹیلی نار پاکستان کے حصول کے جائزے کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی…

38 mins ago

ساہیوال میں ٹیچر پر تشددکے واقعہ کا نوٹس،کمشنر سے رپورٹ طلب، ملزمان کی جلد گرفتاری کاحکم

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گورنمنٹ ہائی سکول 95/9ایل،ساہیوال میں ٹیچر پر تشددکے…

41 mins ago