میکسیکو، مقامی فیسٹیول میں 285 کلو وزنی برگر تیار

میکسیکو(قدرت روزنامہ)میکسیکو میں منعقدہ فیسٹول میں باورچیوں کی ایک ٹیم نے 285 کلوگرام وزنی برگر تیار کرکے قومی سطح پر ریکارڈ بنا لیا۔میکسیکو میں دوسرا سالانہ بین الاقوامی برگر فیسٹیول ہوا جس میں باورچیوں نے مَنوں وزنی برگر صرف 10 منٹ میں تیار کرلیا۔
اس موقع پر منتظمین نے کہا کہ برگر کے حصے بنا کر کھانا کھلانے والے خیراتی اداروں میں تقسیم کردیا جائے گا۔
یہ برگر اب تک میکسیکو میں بنایا جانے والا سب سے بڑا برگر ہے، مذکورہ ٹیم اگلے برس اسی فیسٹیول میں گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق دنیا میں سب سے بڑا برگر 2017 کے دوران جرمنی میں تیار کیا گیا جس کا وزن 1 ہزار 164 کلو تھا۔