ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لیے 65 ارب روپے مختص
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مالی سال 2022-23 کے لیے وفاقی حکومت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لیے 65 ارب روپے مختص کئے ہیں۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے کہا کہ طالبعلموں کو ایک لاکھ لیپ ٹاپ آسان اقساط پر فراہم کئے جائیں گے، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لیے 65 ارب روپے مختص کئے ہیں، ۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں بھی ایک یونیورسٹی بنانے کا آغاز ہوگا، نیشنل یوتھ کمیشن کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔