کراچی سے پشاور جانے والے طیارے کو دورانِ پرواز حادثہ ، مسافروں کی چیخ و پکار

کراچی (قدرت روزنامہ) کراچی سے پشاور جانے والا طیارہ دوران پرواز خراب موسم کی زد میں آگیا ، جس کے باعث طیارے میں موجود مسافر چیخنے لگے۔تفصیلات کے مطابق کراچی سے پشاور جانیوالی نجی ایئرلائن کا طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا، دوران پرواز اچانک موسم خراب ہوا اور طیارہ خراب موسم کی زد میں آگیا۔
ایئر بلیو کی پرواز 602 خراب موسم کی وجہ سے پرواز ناہموار ہوگئی ، پرواز ناہموار ہونے کی وجہ سے طیارے میں موجود مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور چیخ و پکار مچ گئی۔کپتان نے حاضر دماغی اورمہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو گو راونڈ کرتے ہوئے بلندی پر لے گیا۔
کپتان نے پشاور ایئرپورٹ کے قریب ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کرتے ہوئے فوری لینڈنگ کی اجازت طلب کی اور طیارے کو باحفاظت پشاور ایئرپورٹ اتار لیا، ذرائع نے بتایا کہ واقع گذشتہ روز پیش آیا تھا۔

Recent Posts

سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی بھارتی ڈرامہ ایکٹریس کی سیاست میں انٹری

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ڈراموں میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ روپالی گنگولی نے سیاست…

2 mins ago

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا پاکستان کوسٹ گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے پاکستان کوسٹ گارڈز کو اپ گریڈ…

12 mins ago

دہشت گردی سے نمٹنے کیلیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، امریکا

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کاوشوں کی حمایت کرتے…

20 mins ago

کے ٹو ایئرویز کو کارگو لائسنس جاری

کراچی(قدرت روزنامہ) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کے ٹو ائیرویز کو کارگو لائسنس جاری کردیا۔ایکسپریس…

29 mins ago

سلمان خان فائرنگ کیس میں گرفتار ملزم کی خودکشی کی کوشش

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کیس میں گرفتار…

37 mins ago

بسوں کی نئی کھیپ کراچی پہنچ گئی، جلد نئے روٹس شروع کرنے کا اعلان

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ حکومت نے عوام کے لیے خوش خبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ بسوں…

46 mins ago