خیبر پختونخوا میں 210 مقامات پر آگ لگی، 3 ہلاکتیں ہوئیں: رپورٹ

خیبر پختونخوا(قدرت روزنامہ)صوبۂ خیبر پختون خوا میں جنگلات و میدانی جھاڑیوں میں آگ لگنے کی مشاہداتی رپورٹ سامنے آگئی جس میں کہا گیا ہے کہ صوبے بھر میں 210 مقامات پر آگ لگنے کے واقعات پیش آئے، جبکہ آگ بجھانے کے عمل میں 3 افراد جاں بحق ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کے 26 فیصد سے زیادہ واقعات میں لوگ ملوث تھے، جبکہ آگ لگنے سے متعلق 27 مقدمات درج ہوئے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 60 فیصد سے زیادہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں، باقاعدہ یا محفوظ جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات کم ہوئے۔
مشاہداتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ درجۂ حرارت میں غیر معمولی اضافہ بھی آگ لگنے کی وجہ بنا، جبکہ بارشوں کا کم ہونا بھی آگ لگنے کی وجہ ہو سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق ہائی رسک، میڈیم رسک اور کم خطرے والے علاقوں کی شناخت ہونی چاہیے، ریسکیو 1122 کے خصوصی یونٹس کی ہائی رسک ایریاز تک رسائی ضروری ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آگ لگائے جانے کی ایک وجہ یہ افواہ بھی تھی کہ سرکار جلنے والے جنگلات کی رقم دیتی ہے۔مشاہداتی رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ مستقبل کے لیے قدرتی حادثات سے نمٹنے والے جہاز کی خریداری کی جائے۔

Recent Posts

عمران خان کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف نیب کی…

7 mins ago

چیئرمین نیب کی بیورو کے متاثرین سے ملاقاتیں، ماضی کے غلط اقدامات پر معذرت کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں انسدادِ بدعنوانی کے سب سے بڑے ادارے قومی احتساب بیورو (نیب)…

16 mins ago

لاہور میں ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹرز نے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد…

30 mins ago

امریکا میں مویشیوں سے انسان کو برڈ فلو لگنے کا پہلا کیس سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا میں مویشیوں سے انسان کو برڈ فلو لگنے کا پہلا کیس…

33 mins ago

منڈی بہاالدین: کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد ڈوب کر جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)منڈی بہاالدین کے نواحی علاقے نورپور پیراں کے قریب کشتی الٹنے سے…

41 mins ago

وسطی ایشیا والی بال چیمپئن شپ، ایران کو شکست دیکر پاکستان نے لگاتار پانچویں فتح حاصل کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینٹرل ایشیا والی بال چیمپئن شپ کے آخری لیگ میچ میں ایران…

46 mins ago