اذان سمیع خان نے خود پر تنقید کرنے والوں کو کیا کہا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اذان سمیع خان موسیقی کی دنیامیں ابھرتا ستارہ ہے جو کہ بہترین کمپوزراور گلوکار ہیں وہ مشہور اداکارہ زیبا بختیاراور معروف گلوکارعدنان سمیع خان کے بیٹے ہیں . تاہم اذان سمیع خان نے اب اداکاری کا بھی آغاز کر دیا ہے اور عشق لا بطور اداکار ان کا پہلا ڈرامہ ہے جس میں اذلان کا کردار ادا کیا ہے .

آذان سمیع خان کی اداکاری کے بارے میں اکثر لوگوں کا یہ ماننا ہے کہ وہ بہت اچھے کمپوزراور گلوکار ہیں لیکن وہ اداکاری کے لئے موزوں نہیں ہے تاہم اذان سمیع خان نے اداکاری پر تنقید کرنے والوں کے بارے میں کہا کہ وہ ان کو برا نہیں کہہ رہے ہر انسان کا اپنا نقطہ نظر ہے وہ اپنی رائے کا اظہار کرسکتا ہے لیکن تنقید یا رائے دینے سے قبل سب سے گزارش ہے کہ پہلے دیکھ لیں پھرآپ کو جو کہنا ہے کہہ لیں وہ اسے قبول کریں گے اور ان کو اداکاری سمجھ نہیں آئے تو بے شک ان کو انڈسٹری میں نہ رکھیں . انہیں صرف اس بات سے اختلاف ہے کہ دیکھے بنا رائے نہ دیں .

. .

متعلقہ خبریں