پوجا ہیگڑے کیساتھ بھارتی فضائی کمپنی کے اسٹاف کا نامناسب رویہ؛ اداکارہ برس پڑیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تامل، تیلگو اور ہندی فلم انڈسٹری کی معروفاداکارہ پوجا ہیگڑے نے نامناسب رویہ اختیار کرنے پر بھارتی فضائی کمپنی انڈی گو کے ایک اسٹاف ممبر کی شکایت کردی۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق اداکارہ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ انڈی گو کا ایک اسٹاف ممبر جس کا نام ویپل ناکشے تھا ، اس کی بدتمیزی پر انتہائی افسوس ہوا۔


انہوں نے بتایا کہ ویپل ناکشے نے انتہائی مغرور، جاہلانہ اور دھمکی آمیز لہجے میں ہم سے بات کی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ عام طور پر میں اس طرح کے مسائل پر ٹوئٹ نہیں کرتی ہوں لیکن یہ واقعہ حقیقتاً انتہائی ہتک آمیز تھا۔
رپورٹ کے مطابق پوجا ہیگڑے کے ٹوئٹ پر فضائی کمپنی نے ردعمل دیتے ہوئے معذرت کی اور کہا کہ مس ہیگڑے، ہم اس ناخوشگوار تجربے پر معافی چاہتے ہیں، برائے مہربانی آپ اپنا پی این آر اور رابطہ نمبر میسج میں بھیج دیں۔


یاد رہے کہ پوجا ہیگڑے نے رواں سال کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کی جبکہ وہ 18مئی کو ٹاپ گن میورک پریمیئر میں ریڈ کارپٹ پر بھی آئی تھیں۔