’لندن نہیں جاؤں گا‘ ہمایوں سعید اور مہوش کی رومانوی کامیڈی فلم کا پوسٹر ریلیز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی ہٹ فلمی جوڑی ہمایوں سعید اور مہوش حیات کی اس سال عید الضحیٰ پر آنے والی رومانٹک کامیڈی فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ کا پوسٹر ریلیز کردیا گیا ہے .
’لندن نہیں جاؤں گا‘ کو بھی فلم ساز ندیم بیگ ہی بنا رہے ہیں، تاہم ایک بار پھر انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ ’لندن نہیں جاؤں گا‘ 2017 کی فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کی سیکوئل نہیں ہے بلکہ یہ ایک منفرد کہانی پر اسی طرح کی رومانٹک کامیڈی فلم ہے .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)


’لندن نہیں جاؤں گا‘ میں نا صرف ہمایوں سعید مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے بلکہ ان کے ساتھ مہوش حیات بھی رومانس کرتی دکھائی دیں گی .

دلچسپ بات یہ ہے کہ جہاں ’لندن نہیں جاؤں گا‘ کی ہدایات ندیم بیگ دے رہے ہیں، وہیں اس کی کہانی بھی ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کے رائٹر خلیل الرحمٰن قمر نے ہی لکھی ہے .

. .

متعلقہ خبریں