’لندن نہیں جاؤں گا‘ ہمایوں سعید اور مہوش کی رومانوی کامیڈی فلم کا پوسٹر ریلیز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی ہٹ فلمی جوڑی ہمایوں سعید اور مہوش حیات کی اس سال عید الضحیٰ پر آنے والی رومانٹک کامیڈی فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ کا پوسٹر ریلیز کردیا گیا ہے۔
’لندن نہیں جاؤں گا‘ کو بھی فلم ساز ندیم بیگ ہی بنا رہے ہیں، تاہم ایک بار پھر انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ ’لندن نہیں جاؤں گا‘ 2017 کی فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کی سیکوئل نہیں ہے بلکہ یہ ایک منفرد کہانی پر اسی طرح کی رومانٹک کامیڈی فلم ہے۔

’لندن نہیں جاؤں گا‘ میں نا صرف ہمایوں سعید مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے بلکہ ان کے ساتھ مہوش حیات بھی رومانس کرتی دکھائی دیں گی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جہاں ’لندن نہیں جاؤں گا‘ کی ہدایات ندیم بیگ دے رہے ہیں، وہیں اس کی کہانی بھی ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کے رائٹر خلیل الرحمٰن قمر نے ہی لکھی ہے۔

Recent Posts

وزیراعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ کے انتقال پر تعزیت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے…

1 hour ago

موجودہ حکومت اسی راستے سے آئی جس سے عمران خان آئے تھے، شاہد خاقان

کراچی(قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان جس…

2 hours ago

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی آڑ میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی آڑ میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا…

2 hours ago

احمد فرہاد کے کیس میں عدالتی ریمارکس پر حیرت ہے، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ایگزیکٹو اور پارلیمان اپنی…

2 hours ago

ایک طرف آئی ایس آئی پیغام بھیج رہی ہے دوسری طرف کہتی ہے فرہاد انکے پاس نہیں، عدالت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) شاعر احمد فرہاد لاپتا کیس میں عدالت کو بتایا گیا کہ آئی…

2 hours ago

دنیا بھر کی افواج کی طرح ہماری فوج بھی اپنی آئینی حدود میں رہے، محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے صدر محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

2 hours ago