اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی میمز میں مختلفبچے دکھائی دیتے ہیں جو کہ اب بڑے ہوگئے ہیں تو آج ہم آپ کو انکی جوانی کی تصاویر دیکھائیں گے۔
Charlie Bit My Finger
یوٹیوب پر 2007 میں ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی تھی جس میں دو چھوٹے بچے تھے جن کے نام ہیری اور چارلی تھے جو کہ اب 15 اور 17 سال کے ہوگئے ہیں ۔
چارلی نے ہیری کی انگلی پر کاٹ لیا تھا جس ویڈیو کو 88 کروڑ سے زیادہ مرتبہ دیکھا گیا تھا اور آن لائن نیلام کردیا گیا تھا جبکہ بعد میں ڈیلیٹ بھی کردیا تھا۔
Disaster Girl
2004 میں زوئی روتھ نامی بچی کے والد نے یہ تصویر کھینچی تھی جس میں پیچھے آگ لگی ہوئی ہے اور بچی مسکرا رہی ہے۔
یہ تصویر 2007 میں ایک میگزین میں لگائی گئی جس کے بعد یہ ایک مشہور میم بن گئی اور اب یہ بچی 21 سال کی ہوگئی ہے۔
SUCCESS KID
اس بچے کا نام سیمی گرینر ہے اس کی میمز سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ وائرل ہوئیں ہیں لیکن آج کل اس کی تصاویر اور ویڈیوز نظر نہیں آ رہیں۔
سیمی گرینر اب تقریباً 15 سال کا ہو گیا ہے، اس کے والد کو گردوں کی تکلیف تھی جس کی وجہ سے والدہ نے سیم کی مختلف ویڈیوز بنائیں تا کہ زیادہ سے زیادہ پیسے کما کر اپنے شوہر کا علاج کروا سکیں۔
سیمی نے 10،000 ڈالرز سے زائد روپے اس طرح سے کمائے جس کی وجہ سے انکے والد کا علاج ممکن ہوا۔
Side-Eyeing Chloe
2 بہنیں للی اور کلوئی ڈزنی لینڈ کے سرپرائز وزٹ پر اپنے ردعمل کا اظہار کررہی تھیں۔
للی کی آنکھوں میں ڈزنی لینڈ کو دیکھ کر خوشی کے آنسو آگئے تھے لیکن کلوئی نے ایسا اظہار کیا جیسے اسے سمجھ ہی نہیں آ رہا کہ کیسا چل رہا ہے۔
یہ ویڈیو 2013 میں ایک یوٹیوبر کی ویڈیو سے وائرل ہوگئی تھی اور اب یہ بچی 11 سال کی ہوچکی ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…
لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم…
شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…