متھیرا نے دانیہ کو کھری کھری سنا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و میزبان متھیرا نے دانیہ ملک کو کھری کھری سنا دی۔متھیرا نے ایک پوسٹ شئیر کی ہے جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ میں معزرت چاہتی ہوں لیکن یہ لڑکی شیطان ہے، میں عامر بھائی کو سپورٹ کرتی ہوں پہلے سے اور ابھی بھی ، آگے بھی کروں گی۔
انہوں کے لکھا کہ یہ لڑکی شہرت کی بھوکی ہے ، معصوم بنتی ہے لیکن ایسا نہیں ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ اور نہ ہی اس لڑکی میں کوئی شرم ہے۔
اس سے قبل رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کے انتقال پر تیسری اہلیہ دانیہ ملک کا رو رو کر برا حال تھا۔
دانیہ ملک کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے شوہر کی وفات پر دلی دکھ ہوا، میری عامر لیاقت حسین سے صلاح ہورہی تھی۔


انہوں نے روتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کرتی ہوں شوہر سے آخری ملاقات کروائی جائے۔دانیہ نے کہا کہ لوگ کہہ رہے ہیں میں ان کی دولت کے لیے اب باتیں کررہی ہوں، اللّٰہ عامر لیاقت کو جنت میں جگہ دے اور ان کے قبر کا عذاب بھی ختم کرے۔
دانیہ نے یہ بھی کہا تھا کہ عامر لیاقت کہتے تھے مجھے تم میں اپنی بیوی ،بیٹی اور ماں نظر آتی ہے، تم آجاؤ میں تمہیں دیکھنا چاہتا ہوں، ہم ساری باتیں بھلا دیں گے اور جو تمہاری اور میری عزت گئی ہے اس کو دوبارہ پالیں گے۔
گزشتہ روز عامر لیاقت حسین کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار میں ہوئی، جہاں انکے والدین کی بھی قبریں موجود ہیں۔واضح رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین جمعرات 9 جون کو کراچی میں انتقال کرگئے۔
عامر لیاقت حسین کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد انتقال کی تصدیق کی، جبکہ ان کے ڈرائیور جاوید نے پہلے ہی موت کی تصدیق کردی تھی۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت حسین کو جب اسپتال لایا گیا تو وہ انتقال کر چکے تھے۔
ڈرائیور جاوید کا کہنا تھا کہ گھر میں عامر لیاقت کے کمرے کا دروازہ کھٹکھٹایا گیا تاہم اندر سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔عامر لیاقت حسین اپنے آبائی گھر خداداد کالونی میں موجود تھے، گھر پر موجود ملازمین دروازہ کھول کر اندر گئے تو وہ بے ہوش حالت میں بستر پر موجود تھے جس کے فوری بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔