فلمساز نے اداکارہ مہک نور کیخلاف شکایت درج کروادی

لاہور (قدرت روزنامہ)فلمساز شیخ اکرم نے اداکارہ مہک نور کے خلاف پولیس اسٹیشن میں ایک شکایت درج کروادی ہے۔شیخ اکرم نے درخواست میں یہ دعویٰ کیا ہے کہ مہک نور نے 2 لاکھ 25 ہزار روپے میں ان کی فلم کا کام مکمل کروانے کا معاہدہ کیا تھا۔
انہوں نے مہک نور پر الزام عائد کیا کہ اداکارہ نے 1لاکھ 25 ہزار روپے وصول کرنے کے بعد فلم کو ادھورا چھوڑ دیا۔فلمساز کا یہ بھی کہنا ہے کہ مہک کے منیجر اُنہیں فون پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔
شیخ اکرم کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اداکارہ کے فلم کی بقیہ شوٹنگ میں حصّہ نہ لینے کی وجہ سے انہیں 6 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے۔
اُنہوں نے درخواست کی کہ مہک سے کہا جائے کہ وہ ان کی فلم کا کام مکمل کروائیں اور اُنہیں ہونے والےنقصان کی تلافی کریں۔یہ درخواست تھانہ قلعہ گجر سنگھ، لاہور میں درج کروائی گئی ہے۔