اداکارہ سجل کے ہاں ننھے مہمان کی آمد؟ تصاویرسامنے آگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کا شمار ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے جلدہی اپنے اداکاری کا لوہا منوایا اورانڈسٹری میں اپنا نام پیدا کیا،ان کے چاہنے والے بھی سجل کی اداکاری سے محظوظ ہوتے دکھائی دیتے ہیں، اداکارہ کی کچھ نئی تصاویر سامنے آئی ہیں جن سے اندازہ لگایا جارہا ہے کہ ان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہے۔

2 2 1 165x300
تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبزانڈسٹری سپرسٹاراداکارہ سجل علی نے انسٹاگرام پر کچھ ایسی تصاویر لگائیں جن کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین مختلف چہ مگوئیاں کررہے ہیں کیونکہ سجل علی نے بچے کی پیدائش سے متعلق انسٹاگرام پر ایک سٹوری شیئر کی جو وائرل ہوگئی، صارفین شیئر کی تصویر کو دیکھ اندازہ لگا رہے ہیں کہ شوبز کی ایک اور جوڑی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔
سجل علی نے اپنی سٹوری میں مٹھائی کے ڈبے کی تصویر شیئر کی جس میں مٹھائی کے اوپر واضح طور پر it’s a boy کے الفاظ درج ہیں۔

2 3 169x300
علاوہ ازیں دوسری سٹوری میں سجل علی نے نومولود کے کپڑوں کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔
تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ یہ سٹوریز دراصل اداکار جوڑی کے والدین بننے کے اعلان سے متعلق شیئر کی گئی ہے یا پھر کسی دوست احباب کی خوشی بانٹنے کے لیے ہے۔