اداکارہ سجل کے ہاں ننھے مہمان کی آمد؟ تصاویرسامنے آگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کا شمار ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے جلدہی اپنے اداکاری کا لوہا منوایا اورانڈسٹری میں اپنا نام پیدا کیا،ان کے چاہنے والے بھی سجل کی اداکاری سے محظوظ ہوتے دکھائی دیتے ہیں، اداکارہ کی کچھ نئی تصاویر سامنے آئی ہیں جن سے اندازہ لگایا جارہا ہے کہ ان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہے . تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبزانڈسٹری سپرسٹاراداکارہ سجل علی نے انسٹاگرام پر کچھ ایسی تصاویر لگائیں جن کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین مختلف چہ مگوئیاں کررہے ہیں کیونکہ سجل علی نے بچے کی پیدائش سے متعلق انسٹاگرام پر ایک سٹوری شیئر کی جو وائرل ہوگئی، صارفین شیئر کی تصویر کو دیکھ اندازہ لگا رہے ہیں کہ شوبز کی ایک اور جوڑی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے .

سجل علی نے اپنی سٹوری میں مٹھائی کے ڈبے کی تصویر شیئر کی جس میں مٹھائی کے اوپر واضح طور پر it’s a boy کے الفاظ درج ہیں . علاوہ ازیں دوسری سٹوری میں سجل علی نے نومولود کے کپڑوں کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں . تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ یہ سٹوریز دراصل اداکار جوڑی کے والدین بننے کے اعلان سے متعلق شیئر کی گئی ہے یا پھر کسی دوست احباب کی خوشی بانٹنے کے لیے ہے . . .

متعلقہ خبریں