عامر لیاقت نے مرنے کے بعد کونسا گانا دنیا کو سُنوانے کی خواہش کی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایم این اے عامر لیاقت حسین کے اچانک انتقال نے پاکستانی عوام، شوبز و سیاسی شخصیات کو افسردہ کردیا ہے، سوشل میڈیا پر مرحوم کو یاد کرتے ہوئے اُن کی یادگار ویڈیوز شیئر کی جارہی ہیں .
سوشل میڈیا پر عامر لیاقت حسین کے ایک پروگرام کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جوکہ نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا جاتا تھا .

یہ ویڈیو عامر لیاقت حسین کے اُس پروگرام کی ہے جس میں اداکارہ نوشین شاہ اور گلوکار احمد جہانزیب نے بطورِ مہمان شرکت کی تھی .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Lmao Mujtaba (@lmaomujtaba)


ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عامر لیاقت حسین، گلوکار احمد جہانزیب سے اپنے انتقال کے بعد کی خواہش کا اظہار کر رہے ہیں .
عامر لیاقت حسین نے گلوکار سے کہا کہ ’’جب میں اس دُنیا میں نہ رہوں تو آپ میرے لیے یہ گانا ’میرے بعد کس کو ستاؤ گے‘ لازمی گا لینا . ‘‘
اُنہوں نے کہا کہ ’اس گانے سے مجھے سکون ملے گا اور جب میں رہوں گا ہی نہیں تو لوگ کس کو ستائیں گے . ‘عامر لیاقت حسین نے مزید کہا کہ ’میرے مرنے کے بعد، کسی کو ڈھونڈ کر رکھنا جسے میری طرح ستا سکو کیونکہ میں دُنیا میں نہیں ہوں گا . ‘
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ’جس طرح میں سب کو برداشت کرتا ہوں، ایسے کوئی دوسرا شخص برداشت نہیں کرسکے گا . ‘واضح رہے کہ 9 جون، جمعرات کے روز عامر لیاقت حسین کراچی میں انتقال کرگئے تھے جبکہ 10 جون کو اُن کی تدفین کی گئی . عامر لیاقت حسین کی زندگی میں سوشل میڈیا پر اُنہیں بےحد تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں