بنگلہ دیش میں BJP رہنما کے گستاخانہ بیان پر احتجاجی مظاہرے

ڈھاکہ (قدرت روزنامہ)بھارتیہ جنتا پارٹی( بی جے پی) کی رہنما نوپور شرما کے پیغمبر اسلامﷺ کے بارے میں گستاخانہ بیان پر بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ڈھاکہ میں نماز جمعہ کے بعد ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔
مظاہرین نے احتجاجی مظاہروں میں بھارتی اشیاء کے بائیکاٹ کرنے کی وارننگ دی۔اس کے علاوہ مظاہرین نے 16 جون کو ڈھاکہ میں موجود بھارتی سفارت خانے کا گھیراؤ کرنے کا بھی اعلان کیا۔
مظاہرین کی جانب سے نوپور شرما اور بھارتی حکومت کے خلاف نعرے بھی لگائے گئے۔