اگر lMF سے معاہدہ پسند نہیں تو امپورٹڈ حکومت IMF بورڈ میں کیا لینے جاتی ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر lMF سے معاہدہ پسند نہیں تو امپورٹڈ حکومت IMF بورڈ میں کیا لینے جاتی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے لکھا کہ جب آپ ہر وقت Candy Crush ہی کھیلتی رہیں گی تو اسی طرح کی احمقانہ گفتگو کریں گی۔


جاری کردہ ٹوئٹ میں فواد چوہدری لکھتے ہیں کہ تحریک انصاف کی حکومت نے کل قرض 52 ارب ڈالر لیا اس میں سے 38 ارب ڈالر آپ کی حکومتوں کے لیے گئے قرض کی واپسی کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر lMF سے معاہدہ پسند نہیں تو بھکاری حکومت IMF بورڈ میں کیا لینے جاتی ہے۔