عمران خان نے ہمیشہ پاک فوج کو ہر طرح باصلاحیت رکھنے کی کوشش کی۔ڈاکٹر شہباز گل

لاہور (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہمیشہ پاک فوج کو ہر طرح باصلاحیت رکھنے کی کوشش کی۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں شہباز گل نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ پاک فوج کو ہر طرح باصلاحیت رکھنے کی کوشش کی، J-10 جیسے جدید ہتھیار خریدے اور بحری بیڑے میں اضافہ کیا۔


ان کا کہنا تھا کہ لیکن اس امپورٹڈ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ہماری پاک فوج کو اپنے اخراجات میں کٹوتی اور ایکسرسائز کو محدود کرنا پڑ رہی ہے۔ اسی چیز کے بارے میں خان نے خبردار کیا تھا۔