کراچی میں 18 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ، شہریوں کا جینا محال

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں 18 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کا جینا محال کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، لوڈشیڈنگ سے مستٹنی علاقوں میں کے الیکٹرک کے اعلان کردہ 3 گھنٹے نہیں بلکہ 6 گھنٹے بجلی بند کی جارہی ہے۔
اسکے علاوہ رات گئے بھی شہر کے مختلف علاقے اندھیرے میں ڈوب رہے جن میں پی آئی بی کالونی، جمشید روڈ ،اے بی سینیا لین، گلشن ظہور ، بلدیہ اتحاد ٹاؤن، قائم خانی کالونی ، گلشن غازی ، عزیزآباد، حسین اباد اور لیاقت ااباد سی ایریا کے بعض بلاکس شامل ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشر یف کی زیر صدارت ملک میں لوڈشیڈنگ سے متعلق اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کوکم کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ عوام تکلیف میں ہیں، اس پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، کچھ بھی کریں،2 گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ برداشت نہیں، عوام کومشکل سے نکالیں، کوئی وضاحت نہیں چاہیے۔
شہبازشر یف نے کہا ہے کہ عوام کو بجلی کی لوڈشیڈنگ سے نجات چاہیے، عوام کی مشکلات کو حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے شارٹ اورلانگ ٹرم پلان تیار کیا جائے، شارٹ ٹرم پلان کے تحت لوڈشیڈنگ دورانیے میں واضح کمی لائی جائے۔