پاکستان

ایف آئی اے نے مونس الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں تحقیقات کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں تحقیقات کا فیصلہ کر لیا ہے۔
حکومت کی جانب سے ہدایت ملنے کے بعد ایف آئی اے نے مونس الہٰی کے خلاف شواہد جمع کرنا شروع کیے تھے، منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کو شواہد مل چکے ہیں۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ شواہد ملنے کے بعد مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الہٰی کے خلاف تحقیقات مزید آگے بڑھائی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں