عمران خان نے ہراساں خاتون کی ویڈیو اس کی مرضی کے بغیر چلوائی، عظمیٰ بخاری
لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے ہراسانی کی شکار خاتون کی ویڈیو کو اس کی مرضی کے بغیر چلوایا، سابق چیئرمین نیب کو بلیک میل کر کے مخالفین پر کیس بنوائے۔
سابق چیئرمین نیب پر ہراسانی کا الزام لگانے والی خاتون طیبہ گل کے تازہ انکشافات پر ردِعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کمپرومائزڈ شخصیت تھے، نواز شریف اور مریم نواز کو سازش کے تحت نشانہ بنایا گیا۔
رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ عمران خان نے مرضی کے فیصلوں کے لیے عدلیہ پر دباؤ ڈالا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو کسی عورت کی پرائیویسی کا خیال نہیں کرتا وہ کس حد تک جا سکتا ہے۔