اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے قوتِ سماعت سے محروم کمسن بچے کا علاج کروانے کی جانب توجہ مرکوز کرلی .
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک شخص کی جانب سے ایک کمسن بچے کی تصویر شیئر کی گئی .
صارف نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میرا نام ظاہر حسین ہے اور صوابی سے میرا تعلق ہے، میں سرکاری اسکول میں بطورِ استاد کام کرتا ہوں‘ .
اسلام عليكم میر ا نا م ظا ہر حسین ہے اور صوابی سے میر ا تعلق ہے . میں سرکاری سکول میں بطو ر استاد کام کر تا هوں. میر ا ایک بیٹا ( محمد ذکوان) جو سماعت سے محروم ہے . اس کے اپریشن( cochlear implant) کے لیے تقر بیا 20 لاکھ روپے درکار ہے جو میرے لیے ادا کرنا نہ ممکن ہے . اس سلسلے pic.twitter.com/IGUJ6WDLRd
— heathcliff (@theakshwa) June 11, 2022
ٹوئٹ میں صارف نے مزید لکھا کہ ’میرا بیٹا محمد ذکوان قوتِ سماعت سے محروم ہے اور اس کے آپریشن کے لیے تقریباََ 20 لاکھ روپے کی رقم درکار ہے جو میرے لیے ادا کرنا ناممکن ہے‘ .
صارف نے بیٹے کے علاج کے لیے مدد کی اپیل کی اور ساتھ ہی بچے کی میڈیکل رپورٹ بھی شیئر کی . اس ٹوئٹ پر فوری ردّعمل دیتے ہوئے مریم نواز نے کمسن بچے کے اہلخانہ سے رابطے کے لیے فون نمبر شیئر کرنے کی اپیل کی .