بجٹ میں گلگت بلتستان کا حق مارا گیا، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِاعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کا بجٹ مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، بجٹ میں گلگت بلتستان کا حق مارا گیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِاعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ گلگت بلتستان کو اس کے ترقیاتی بجٹ سے محروم کیا گیا ہے، جی بی کا ترقیاتی بجٹ گزشتہ سال 36 ارب روپے تھا، اس سال 45 ارب ہونا تھا۔
خالد خورشید نے کہا کہ ہمارا ترقیاتی بجٹ 23 ارب روپے رکھا گیا، حکومت نے ہمارے بجٹ پر 50 فیصد کٹوتی کی ہے، ہمارا پورا ترقیاتی پیکیج اُڑا دیا گیا۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ این ایف سی میں اگر شامل کیا جاتا تو ہمارا بجٹ 137 ارب روپے ہوتا۔ان کا کہنا تھا پورے ملک کو بجلی مل رہی ہے گلگت میں نہیں ہے، عمران خان نے ہمارے لیے ترقی کے راستے کھولے۔وزیراعلیٰ نے سوال کیا کہ کس سوچ کے تحت گلگت بلتستان کا بجٹ کم کیا گیا؟
انہوں نے کہا کہ ہمارا کل بجٹ 47 ارب رکھا گیا، ملازمین کی تنخواہیں بڑھا کر کچھ نہیں بچے گا، گلگت میں انسانی ترقی، غربت، اسکلز ڈیویلپمنٹ پر کیا خرچ کریں گے؟ کوئی قدرتی آفت آتی ہے تو وفاق کو خود ہینڈل کرنا ہوگا۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے گندم پر سبسڈی بڑھائی تھی، گندم پر سبسڈی 8 ارب ہے، قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔

Recent Posts

بالی ووڈ میں مرد اداکاروں کے مقابلے میں خواتین اداکاراؤں کو کتنا معاوضہ ملتا ہے؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ لارا دتا نے کہا ہے کہ بالی ووڈ میں اب بھی…

5 mins ago

مبینہ مداخلت پر اسلام آباد ہائیکورٹ کو توہین عدالت کی کارروائی کرنا چاہیے تھی، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججوں کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل…

15 mins ago

صدر مملکت کا دورہ بلوچستان یہاں کی عوام سے دوستی کا مظہر ہے ، وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صدر مملکت کے اعزاز میں دئیے…

38 mins ago

جدید رنگ تبدیل کرنے والے ڈیزائن اور 80W FlashCharge کے ساتھ ویوو Y100 پاکستان میں متعارف کروا دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ برانڈ ویوو نے اپنا جدیدسمارٹ فون Y100 پاکستان میں…

49 mins ago

’’ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے ‘‘شہبازشریف کی سعودی سرمایہ کاروں سے عربی میں گفتگو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی سرمایہ کاروں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے…

59 mins ago

سانحہ 9 مئی کے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، شہداء کے لواحقین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سانحہ 9 مئی کے دلخراش سانحے کو ایک سال مکمل ہونے کو…

1 hour ago