پی ٹی آئی دور میں قرض میں کتنا اضافہ ہوا؟ مفتاح اسماعیل نے بتادیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت میں سرکاری قرض 24953 ارب روپے سے بڑھ کر 44366 ارب روپے ہوا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں قرض میں ہونے والا اضافہ مجموعی قرضے کا 79 فیصد ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے 71 سال میں شامل تمام قرضوں میں پونے چار سال میں 79 فیصد اضافہ کیا۔
For the record: The total public debt under PTI went from Rs 24953b to Rs 44366b, an increase of 78%. And total debt plus liabilities went from Rs 29879b to Rs 53544b, an increase of 79%. PTI has added 79% in 3.75 years of all debt + liabilities added in the previous 71 years. https://t.co/2cS3FUGOOz
— Miftah Ismail (@MiftahIsmail) June 12, 2022
انہوں نے کہا کہ ملک پر کل قرض واجبات 29879 ارب روپے سے بڑھ کر 53544 ارب روپے ہوگئے۔
خیال رہے کہ دو روز قبل سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے اعتراف کیا تھا کہ قیامِ پاکستان کے بعد ستر برسوں میں جتنا قرضہ لیا گیا، اس کا 80 فیصد نہیں بلکہ 76 فیصد پی ٹی آئی حکومت نے لیا۔