ثناء میر کیلئے ملتان کے آموں کی آفر

ملتان (قدرت روزنامہ)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والے تیسرے میچ کے دوران قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابقہ کھلاڑی ثناء میر کو ملتان کے آموں کی پیشکش کی گئی .
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر وائرل ہورہی ہے، جس میں ایک مداح کی جانب سے ثناء میر کو ملتان کے آم دینے کی آفر کی گئی .

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے پوسٹر میں لکھا ہے کہ ’میں ثناء میر کو ملتان کے آم دینا چاہتا ہوں‘ .


ثناء میر نے مداح کے پوسٹر کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا .
خیال رہے کہ ثناء میر نے 120 ون ڈے اور 106 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی، بولنگ کے حوالے سے انہوں نے ون ڈے میں 151 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ ٹی 20 میں انہوں نے 89 شکار کیے تھے . ثناء میر نے ون ڈے میں 1630 اور ٹی 20 میں 802 رنز بنائے تھے .

. .

متعلقہ خبریں