معین علی نے پاکستان میں ٹیسٹ کھیلنے کیلئے دستیابی ظاہر کردی

انگلینڈ (قدرت روزنامہ)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے نامور آل راؤنڈر معین علی نے پاکستان کا دورہ کرنے اور ٹیسٹ میچ کھیلنے کی دستیابی ظاہر کردی۔
معین علی نے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستان میں کھیلنے کی دستیابی ظاہر کی۔آل راؤنڈر نے کہا کہ کئی وجوہات پر پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلنا چاہتا ہوں۔
اپنی ابت کو جاری رکھتے ہوئے معین علی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیلی ہے، میرے خاندان کا تعلق بھی پاکستان سے ہے، وہاں کھیلنے کا تجربہ ناقابلِ بیان ہوگا۔
انگلش کرکٹ ٹیم کے صف اول کے کھلاڑی کا کہنا تھا کہ انگلینڈ نے کئی سال سے پاکستان کا دورہ نہیں کیا۔معین علی نے کہا کہ اگر کوچ برینڈن مک کلم نے چاہا تو میں پاکستان میں ٹیسٹ میچ ضرور کھیلوں گا۔خیال رہے کہ انگلینڈ کا رواں سال دسمبر میں 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ شیڈول ہے۔