کراچی میں موسم کی صورتحال، گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان

کراچی (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے آج کراچی میں گرمی کی شدت میں مزید اضافے کی پیشگوئی کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی والے تیار ہوجائیں، شہرمیں آج گرمی کا راج ہوگا، محکمہ موسمیات نے شہر میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کردیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہرمیں گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی ، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 754 فیصد ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔
خیال رہے کہ شہر میں 22 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہیں جبکہ آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، البتہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔دوسری جانب آج پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش جبکہ کراچی میں آج اور کل صبح ورات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔واضح رہے کہ ملک میں پری مون سون کی بارشوں کا آغاز ہوگیا ہے، بلوچستان کے ضلع کوہلو اور بارکھان سمیت مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔