رانا ثنا اللہ چھپ کر نکلتے ہو ، باہرنکلو ہم تمھیں بتائیں گے، ڈاکٹر یاسمین راشد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے وزیرداخلہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا راناثنااللہ اپنے گارڈ کیساتھ چھپ کر پھرتے ہو باہرنکلو ہم بتائیں گے۔تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت میں لانگ مارچ کےدوران پی ٹی آئی کے کارکنان پر تشدد کیس میں تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹریاسمین راشد نے عدالت سے بات کرنے کی اجازت مانگی۔
یاسمین راشد نے بتایا کہ ہم 25 مئی کولانگ مارچ کے لیے نکلے، میں نےاپنےگاڑی آگےکی توہم پرشیلنگ شروع کی گئی، میرے ڈرائیور کو نیچے اتارا اور گھسیٹ کرلے گئے،یاسمین راشد
پی ٹی آئی کی رہنما کا کہنا تھا کہ پولیس والےنےمیراہاتھ پکڑکرمجھےنیچےاتارا، وہاں کوئی لیڈیزپولیس نہیں تھی، میں اپنی گاڑی خود ڈرائیو کرکے واپس چلی گئی، 72سال عمرہوگئی ہےآج تک ایسی پولیس گردی نہیں دیکھی۔
انھوں نے کہا کہ میں صحت کی منسٹر رہی ہوں انہوں نے مجھ پرڈنڈےبرسادئیے، پولیس والوں نے میری گاڑی کےشیشے توڑ دئیے، پولیس والوں نے آنسو گیس کا شیل گاڑی میں پھینکا۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے سوال کیا کہ میں کیا دہشت گرد ہوں، جو آنسو گیس پھینک رہے ہیں، میں نے جب گاڑی روکی تولوگوں نے شیشوں پرڈنڈے مارنا شروع کردیے، شیشے ٹوٹنےکی وجہ سے میرے دونوں ہاتھ زخمی ہوگئے۔
رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ان کاارادہ تھاکہ ہم لوگوں کوختم کردیں، ناجائز حکومت کو کس چیز کا خوف ہے کیوں ایف آئی آر درج کرنے نہیں دیتے، یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے بیرونی طاقتوں کواپنا ضمیر بیچا ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میری عمراوربڑھاپا دیکھیں اورانہوں نے ہمارےساتھ کیاکیا، میرا دوپٹہ کھینچا گیا مجھے ہاتھ سے پکڑ کر کھینچا گیا۔یاسمین راشد نے وزیر داخلہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا راناثنااللہ تم اپنےگارڈکیساتھ چھپ کرپھرتےہوباہرنکلوہم بتائیں گے، اس ظلم کاہم پوراحساب لیں گے۔