رکن بلوچستان اسمبلی ظہور بلیدی کی حکومتی کیمپ میں واپسی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) رکن بلوچستان اسمبلی ظہور بلیدی حکومتی کیمپ میں واپس آ گئے . تفصیلات کے مطابق چند ہفتوں قبل قدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے والے محرکین میں صف اول میں شامل ظہور بلیدی حکومتی کیمپ میں واپس آ گئے ہیں .


ظہور بلیدی کی واپسی کے لیے سردار عبدالرحمٰن کھیتران نے اہم کردار ادا کیا، وزیر اعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو اور ظہور بلیدی کی ملاقات گزشتہ رات سردار عبدالرحمٰن کھیتران کے گھر کروائی گئی .
یاد رہے کہ ظہور بلیدی نے تحریک عدم اعتماد کے وقت قدوس بزنجو حکومت پر شدید بے ضابطگیوں اور بد عنوانی کے الزامات عائد کیے تھے .
ذرائع کا کہنا ہے کہ ظہور بلیدی نے گزشتہ رات وزیر اعلیٰ سے بجٹ سمیت اہم امور پر گفتگو بھی کی . ظہور بلیدی نے اس حوالے سے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ قدوس بزنجو کو باچا خان ، سردار عطاء اللہ مینگل اور صمد خان اچکزئی کے سیاسی وارثین کی حمایت حاصل ہے، ہم تو پھر ایک پارٹی کے ہیں .


انھوں نے تصدیق کی کہ قدوس بزنجو سے ملاقات سردار عبدالرحمٰن کے گھر ہوئی تھی، انھوں نے وضاحت کی کہ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے ٹکٹ سے ایم پی اے بنا ہوں، کسی کیمپ کے پلیٹ فارم سے نہیں .

. .

متعلقہ خبریں